گورنر راج کی باتیں اور وزیراعلیٰ پر تنقید کرنیوالے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، فرح عظیم شاہ
*کوئٹہ ( بی این سی نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنی محنت‘دیانتداری اور لگن سے صوبے کے وسیع تر مفاد میں اقدامات اٹھائے ہیں امن و امان کا قیام ہو یا تعلیم‘صحت اور روزگار کا حصول ہر شعبے میں عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کیا۔ ریکوڈک منصوبے پر دن رات کام کر کے معاہدے کی تکمیل یقینی بنائیں محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں تو انہیں معلوم ہو گا کہ میر عبدالقدوس بزنجو نے اتنے کم عرصے میں ان سے کہیں زیادہ کام کیا ہے ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ گورنر راج کی باتیں کرنے والے پہلے اپنے دور حکومت کی کارکردگی پر نظر ڈالیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنا رہی ہے صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے جس کی وجہ سے عوام سے روابط مضبوط ہوئے ہیں۔
*
