BNC OFFICAL WEBSITE

محکمہ تعلیم آواران میں مزید اساتذہ کی شمولیت، 333 کنٹریکٹ اساتذہ میں تعیناتی آرڈرز تقسیم

 محکمہ تعلیم آواران میں مزید اساتذہ کی شمولیت، 333 کنٹریکٹ اساتذہ میں تعیناتی آرڈرز تقسیم



*آواران (بی این سی نیوز) محکمہ تعلیم آواران میں مذید اساتذہ کی شمولیت‘ ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد نے تعیناتی آرڈرز تقسیم کردیئے ۔ پیر کے روز ڈپٹی کمشنر آواران آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں 333کنٹریکٹ اساتذہ میں تعیناتی آرڈرز تقسیم کردیئے گئے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان نے کہا کہ تعلیم ہماری بنیادی ضرورت اور نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اساتذہ میں اضافہ بھی اہم بنیادی تقاضہ ہے آج ضلع آواران کے مختلف تعلیمی اداروں میں سینکڑوں اساتذہ کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کردیا گیاہے جس سے ناخواندگی میں کمی واقعہ ہوگی اسکولز میں اساتذہ کی جو کمی تھی وہ دور ہوسکے گی انہوں نے کہاکہ نئے تعینات ہونے والے اساتذہ پر بھی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ تعلیم پر مرکوز کرکے ایک عزم و جذبے کے تحت تعلیم کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کریں گے ۔ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے تعلیمی ترقی و نئی نسل کو پڑھانے و تعلیم یافتہ بنانے میں کردار ادا کریں گے جن اساتذہ کی تعیناتی ایجوکیشن میں ہوئی ہے میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان سےتوقع ظاہر کرتاہوں کہ وہ محکمہ ایجوکیشن میں اپنا کردار احسن انداز میں ادا کریں گے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post