BNC OFFICAL WEBSITE

 کے پی میں ثابت ہو گیا کہ عوام غیرت مند لیڈر کیساتھ ہے، قاسم سوری*

 *کے پی میں ثابت ہو گیا کہ عوام غیرت مند لیڈر کیساتھ ہے، قاسم سوری*




*کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر وڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ قوم غیرت مند لیڈر کے ساتھ ہے اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کوئی سیاسی، جمہوری، مہنگائی کے خلاف اور نہ ہی پاکستانی عوام کے لیے ہے۔ یہ پاکستان کے خلاف ایک عالمی سازش ہے جو چند ضمیر فروش، نیب زدہ، کرپٹ، عوام سے مسترد شدہ سیاستدان عالمی طاقتوں کے ڈالرز پر پاکستان کی سالمیت کی قیمت پر ہر حال میں جیتنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قاسم خان سوری نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ قوم غیرت مند لیڈر کے ساتھ ہے۔ بین الاقوامی سازش اور فنڈنگ پر لائی گئی غلامانہ ذہنیت کی حامل اپوزیشن جماعتوں کی لائی گئی عدم اعتماد تحریک کا فیصلہ نہیں ہونا بلکہ اب عوام ا پنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کوئی سیاسی، جمہوری، مہنگائی کے خلاف اور نہ ہی پاکستانی عوام کے لیے ہے۔ یہ پاکستان کے خلاف ایک عالمی سازش ہے جو چند ضمیر فروش، نیب زدہ، کرپٹ، عوام سے مسترد شدہ سیاستدان عالمی طاقتوں کے ڈالرز پر پاکستان کی سالمیت کی قیمت پر ہر حال میں جیتنا چاہتے ہیں۔دنیا میں ازل سے حق اور باطل کی جنگ جاری ہے اور ہر دور میں حق کو مٹانے کے لئے کبھی ابو جہل آیا تو کبھی فرعون شداد نمرود ہلاکو خان چنگیز خان اور دیگر ظالم وجود میں آتے رہے اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے لیکن فتح حق کی ہوئی اور باطل فنا ہوگیا کیونکہ باطل مٹنے ہی کے لئے آیا ہے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم