*تربت ـ”حق دو تحریک “دھرنا جاری انتظامیہ سے مذاکرات پھر ناکام*
*تربت: حق دو تحریک کا تربت میں ڈپٹی کمشنرکیچ کی آفس کے سامنے مین شاہراہ پر دھرنا پانچوں روز بھی جاری، ڈپٹی کمشنر کیچ کی سربراہی میں مزاکرات پھر ناکام، بارڈر پر آزادانہ کاروبار اور لیسٹنگ سسٹم کے خاتمے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان حق دو تحریک تربت کی جانب سے منگل کو ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے سامنے مین شاہراہ کمشنری روڈ پر مطالبات کے حق میں دھرنا پانچوں روز جاری رہا، حق دو تحریک کی طرف سے سات نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے رمضان المبارک سے قبل دھرنا شروع کیا گیا جس میں ابھی تک انتظامیہ کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے، منگل کو ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ نے ایک بار پھر دھرنا گاہ آکر مزاکرات کیے مگر منتظمین کی جانب سے شناختی کارڈ کے ذریعے بارڈر پر آزادانہ تجارت اور لیسٹنگ سسٹم کے خاتمے کی پوائنٹ پر ایک دفعہ پھر پیش رفت نہ ہوسکی۔ حق دو تحریک کے دھرنا سے سیاسی شخصیت میر اسلم بلیدی،ضلعی آرگنائزر صادق فتح و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے دھرنا جاری رکھیں گے، انہوں نے کہاکہ بارڈر پر رہنے والے لوگوں کو آزادانہ تجارت کا قانونی حق حاصل ہے لیکن ہمارے ساتھ بلوچ ہونے کے ناطے بدترین ظلم کیا جارہا ہے۔*