BNC OFFICAL WEBSITE

 سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کو میرعبدالقدوس بزنجو کو شوکاز نوٹس دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے، سردارعبدالرحمن کھیتران*

 *سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کو میرعبدالقدوس بزنجو کو شوکاز نوٹس دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے، سردارعبدالرحمن کھیتران*


 


*کوئٹہ: صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کو میرعبدالقدوس بزنجو کو شوکاز نوٹس دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے،وزیراعلیٰ کو قانون اور آئین اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی کابینہ میں کس کو لیتے ہیں اور کس کو نہیں لیتے،بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات رمضان المبارک کے بعد کرائے جائیں گے اور جس کے پاس اکثریت ہوگی وہ بی اے پی کا صدر ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سردار عبدالرحمن کھیترا ن نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ریکوڈک معاہدے سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کوبلوچستان عوامی پارٹی کے اکثر ارکان کی حمایت حاصل ہے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے پاس اختیار نہیں ہے کہ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو شوکاز نوٹس دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جارہی تھی تو میر ظہور بلیدی کو بلوچستان عوامی پارٹی کا قائم مقام صدرنامزد کیا گیا تھااگر وہ صدر کا عہدہ نہیں رکھنا چاہتے تو پارٹی کے سینئر ممبران کی مشاورت سے یہ عہدہ کسی کو دیا جاسکتا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات رمضان المبارک کے بعد کرائے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور صوبائی حکومت مضبوط ہے اسے کوئی خطرہ نہیں ہے صوبائی حکومت اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ لے کرچل رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ کچھ لوگوں کو رات کو خوابوں میں بھی وزارت اعلیٰ نظرآتی ہے کسی کے خواب دیکھنے پر تو پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ ایک سوال کے جواب میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت سنجیدہ ہے ملازمین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی ڈیوٹیاں صحیح طریقے سے سرانجام دیں اور عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردارادا کریں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم