*ہمیں سیاست کی بجائے بلوچستان وعوام کیلئے کام کرنا چاہئے، ضیاء لانگو*
*کوئٹہ؛صوبائی مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ ریکوڈک پر وزیراعلیٰ بلوچستان تمام سیاسی لیڈرز کے گھر گئے ہمیں سیاست کی بجائے بلوچستان اور بلوچستانیوں کیلئے کام کرناچاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ہمارے لئے قابل احترام ہے بحیثیت نیشنل پارٹی کے سربراہ ریکوڈک سے متعلق معاہدے پر بریفنگ کیلئے تمام پارٹیوں کو دعوت دی گئی تھی لیکن آپ تشریف نہیں لائے جس کے بعد وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سمیت تمام سیاسی لیڈروں کے گھر گئے وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سیاست کی بجائے بلوچستان اور بلوچستانیوں کیلئے کام کرے۔*