*سندھ ہائوس پر حملہ ناقابل برداشت ہے حکومت کے دن گنے جا چکے ، پی ڈی ایم*
*کوئٹہ: پی ڈی ایم بلوچستان کے صوبائی صدر ملک نصیر شاہوانی کے زیرصدارت ہفتہ کو ایم پی اے ہاسٹل میں پی ڈی ایم بلوچستان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی نائب صدر موسیٰ بلوچ صوبائی سیکریٹری اطلاعات ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، صوبائی سیکریٹری مالیات مولوی خورشید احمد، نیشنل پارٹی کے علی احمد لانگواورریاض زہری ،مسلم لیگ نواز کے نسیم اللہ اچکزئی ۔ قومی وطن پارٹی کے عبدالجلیل بازی نے شرکت کی،اجلاس میں پی ڈی ایم کے23 مار چ کے لانگ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام اضلاع میں بھرپور انداز میں لانگ مارچ کے حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کریں اور انشاء اللہ 23مارچ کو پی ڈی ایم بلوچستان کے تمام جماعتوں کے زیراہتمام لانگ مارچ میں شرکت کے لئے بلوچستان سے ہزاروں کارکن اور گاڑیاں روانہ ہونگی۔ اجلاس میں موجودہ وفاقی حکومت کی ہٹ دھرمی ،سندھ ہاوس پر حملے اور سلیکٹیڈ وزیراعظم اور ان کے وزرا کی جانب سے پی ڈی ایم کی لیڈرشپ کے خلاف نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا گیا کہ سلیکٹڈ حکومت کے دن پورے ہوچکے ہیں اور 28مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی لہذا اس سے پہلے کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوجائے سلیکیٹڈ وزیراعظم خود مستعفی ہوجائیں تاکہ ملک کروڑوں عوام و اقوام اس بدترین مہنگاء معاشی سیاسی صورتحال سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔*