BNC OFFICAL WEBSITE

سیاسی  عمل میں مداخلت نے ملک کو آج گھمبیر صورتحال میں مبتلا کردیا ہے،رحمت صالح بلوچ*

 *سیاسی عمل میں مداخلت نے ملک کو آج گھمبیر صورتحال میں مبتلا کردیا ہے،رحمت صالح بلوچ*



*کراچی: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی عمل میں مداخلت نے ملک کو آج گھمبیر صورتحال میں مبتلا کردیا ہے،بدامنی مہنگائی بے روزگاری،کمزور معیشت ،خارجہ پالیسی میں ناکامی سمیت دیگر منفی اثرات نے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔موجودہ حکومت نے سیاسی میں اخلاقیات و اقدار کی دھجیاں بکھیر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیول کراچی میں وفد کی قیادت کرتے ہوئے معروف سیاسی سماجی رہنما اللہ رحیم ساسولی، ماسٹر اللہ داد،حاجی مولا جان اور ان کے ساتھیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔نیشنل پارٹی کے وفد میں نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر خورشید رند ممبران مرکزی کمیٹی نظام رند،شہباز ایڈوکیٹ ضلعی صدر لسبیلہ عبدالغنی رند تحصیل جنرل سیکرٹری جان محمد سمیت دیگر شامل تھے۔ نیشنل پارٹی کے وفد نے اللہ رحیم ساسولی اور ان ساتھیوں کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔جس پر اللہ رحیم ساسولی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے جلسہ عام کی صورت میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے سیاسی سماجی رہنما اللہ رحیم ساسولی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے سیاسی اصولوں کو نظریہ و فکر کی بنیاد پر متعین کی نیشنل پارٹی سیاست میں سیاسی مداخلت کو جمہوریت پر سنگین قدغن لگانے کا منفی عمل قراد دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے کامیابی نے وزیراعظم عمران خان کو حواس باختگی میں مبتلا کردیا ہے۔وزیراعظم و اس کے وزراء کی جانب سے گالم گلوچ و طوفان بدتمیزی کہ انتہا کردی گئی ہے پہلے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ اور پارلیمنٹیرینز پر تشدد اور اب سندھ ہاؤس پر حملہ کرکے قانون کی مکمل پامالی کی گء ہے۔نیشنل پارٹی سندھ ہاؤس پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم