BNC OFFICAL WEBSITE

 سیندک معاہدے کو کن شرائط پر توسیع دی گئی عوام کے سامنے لایا جائے، ڈاکٹرمالک بلوچ*

 *سیندک معاہدے کو کن شرائط پر توسیع دی گئی عوام کے سامنے لایا جائے، ڈاکٹرمالک بلوچ*


*کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت معدنیات صوباہ معاملہ اور اختیار بلوچستان کاہے،وفاق معاہدے کی توسیع کرکے ماورائے آئین اقدامات کا مرتکب ہوا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ معدنیات صوبائی معاملہ ہے اس پر اختیار صرف صوبے کا ہے۔وفاق معاہدے کی توسیع کرکے ماورائے آئین اقدامات کا مرتکب ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیندک معاہدے کو کن شرائط پر توسیع دی گئی عوام کے سامنے لایا جائے۔سنہ 2010 میں 18 ویں ترمیم میں معدنیات کو صوبوں کی ملکیت قرار دیا گیا۔ اس سے پہلے 2009 میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے آغاز حقوق بلوچستان پیکج میں سیندک منصوبہ بلوچستان کے کنٹرول میں دینے اور منافع میں 35 فیصد حصہ دینے کا نکتہ شامل تھا۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مرکزی حکومت کو یہ وعد ہ یاد دلایا مگر اس کے باوجود منصوبہ بلوچستان کو منتقل کرنے کی بجائے معاہدے کی مدت پوری ہونے پر وفاق نے توسیع کردی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post