BNC OFFICAL WEBSITE

 دستیاب وسائل کے درست استعمال کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، گورنر بلوچستان*

 *دستیاب وسائل کے درست استعمال کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، گورنر بلوچستان*


*کوئٹہ:گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ کا ملک و صوبے کی معیشت کو استحکام بخشنے میں کلیدی کردار ہے، یہ حقیقت ہے کہ عالمی وبا کوویڈ-نائنٹین کی وجہ سے کاروباری مراکز اور سرحدی تجارتی کی بندش سے سب سے زیادہ بلوچستان کی تاجر برادری متاثر ہوچکی ہے، ہمارے وسائل و معدنیات زیادہ ہیں لہذا دستیاب وسائل کے درست استعمال کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے، انٹرنیشنل معیار کے فیشریز کی یونٹس قائم کرنے سے ہم زرمبادلہ میں بے تحاشا اضافہ کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف کلکٹر کسٹم محمد صادق کے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گورنر بلوچستان نے کہاکہ چیف کلیکٹر کسٹم بلوچستان محمد صادق کے ساتھ گفتگو کے دوران ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی تجارت، بارڈر مارکیٹس کے قیام، مقامی تاجر برادری کے مسائل ومشکلات اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان جغرافیائی اعتبار سے وسط ایشیا تک رسائی کا منافع بخش راستہ فراہم کر سکتا ہے. ضروری ہے کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ معاشی اور تجارتی مواقعوں سے استفادہ کریں۔ یہ حقیقت ہے کہ عالمی وبا کوویڈ-نائنٹین کی وجہ سے کاروباری مراکز اور سرحدی تجارتی کی بندش سے سب سے زیادہ بلوچستان کی تاجر برادری متاثر ہوچکی ہے۔ اب تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بحالی اور ہمسایہ ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی اور سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ قوی امکان ہے کہ بلوچستان میں مختلف صنعتی زونز کی تکمیل سے صوبہ میں امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے علاوہ روزگار کے بھی وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صنعت کاری، سمندری تجارت، ماہی گیری اور لائیوسٹاک کی ترقی کے منافع بخش مواقع موجود ہیں، درست سمت میں اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے وسائل و معدنیات زیادہ ہیں لہذا دستیاب وسائل کے درست استعمال کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے، انٹرنیشنل معیار کے فیشریز کی یونٹس قائم کرنے سے ہم زرمبادلہ میں بے تحاشا اضافہ کر سکتے ہیں۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے تاکید کی کہ موجودہ حکومت ہر قسم کی تجارت کی بحالی اور تاجروں و صنعت کاروں کیلئے نئے مواقع و سہولیات پیدا کرنے کے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post