BNC OFFICAL WEBSITE

 صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کشادہ سڑکوں کے فقدان اور شہری آبادی میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ٹریفک کا مسئلہ گمبھیر ہوتا جا رہا ہے گورنر بلوچستان

 *صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کشادہ سڑکوں کے فقدان اور شہری آبادی میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ٹریفک کا مسئلہ گمبھیر ہوتا جا رہا ہے گورنر بلوچستان


* *کوئٹہ 6 فروری: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کشادہ سڑکوں کے فقدان اور شہری آبادی میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ٹریفک کا مسئلہ گمبھیر ہوتا جا رہا ہے. ٹریفک اور عوامی پارکنگ کے مسائل پر قابو پانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی اشد ضروری ہے. گورنر بلوچستان نے ہدایت کی کہ نواں کلی ہنہ بائی پاس زیر تعمیر روڈ پر کام کی رفتار کو تیز کر کے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے. انہوں نے واضح کردیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواں کلی ہنہ بائی پاس زیر تعمیر روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے علاقے کے معتبرین کی شکایات کو غور اور توجہ سے سنا اور متعلقہ ذمہ دار افراد کو عوامی شکایات کے فوری طور پر ازالہ کرنے کی خصوصی ہدایت کی.*

Post a Comment

أحدث أقدم