BNC OFFICAL WEBSITE

  اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے حکومت سابقہ حکومتوں پر تنقید کا سہارا لے رہی ہے،حافظ حمداللہ*  

 *اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کیلئے حکومت سابقہ حکومتوں پر تنقید کا سہارا لے رہی ہے،حافظ حمداللہ*

 



*کوئٹہ :جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کے لیے حکومت سابقہ حکومتوں پر تنقید کا سہارا لے رہی ہے گونگے بہرے حکمران عوام کو گونگا بہرہ نہ سمجھے ناکام طرز حکمرانی پر نادم اور شرمندہ ہونے کی بجائے حکومت جس بے شرمی کے ساتھ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہیں وہ قابل افسوس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ منبع العلوم والقرآن قلعہ سیف اللہ میں منعقدہ سالانہ جلسہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماں اور مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کے لیے حکومت سابقہ حکومتوں پر تنقید کا سہارا لے رہی ہے گونگے بہرے حکمران عوام کو گونگا بہرہ نہ سمجھے ناکام طرز حکمرانی پر نادم اور شرمندہ ہونے کی بجائے حکومت جس بے شرمی کے ساتھ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہیں وہ قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی رد عمل سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے عوامی رابطہ مہم سے گھبرا رہی ہے انہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کی تو انہیں عوامی قہر و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے اجتماعات میں عوام کی بھرپور شرکت پی ڈی ایم کی قیادت پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔23مارچ کا لانگ مارچ تاریخی مارچ ثابت ہوگی کارکن مارچ کی کامیابی کے لیے بھرپور تیاری کریں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم