BNC OFFICAL WEBSITE

ساحل اور وساحل کا مالک بلوچ ،حق ملکیت کو تسلیم کرنا ہوگا ، بی این پی*

 *ساحل اور وساحل کا مالک بلوچ ،حق ملکیت کو تسلیم کرنا ہوگا ، بی این پی*



*تربت (نمائندہ انتخاب ) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ میں ایک ورکرز باڈی اجلاس ضلعی صدر میجر جمیل احمد دشتی کی صدارت میں میر باہڑ جمیل دشتی ہا¶س تربت میں منعقد ہوا،اجلاس کے مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری واجہ جہانزیب بلوچ تھے،اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ملا عبدالحمید نے حاصل کی جبکہ اسٹیج کے فرائض بی این پی کیچ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نصیر احمد بگی نے سر انجام دیئے،ورکرز اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر باہڑ جمیل دشتی،سی ای سی کے ممبر واجہ قاسم دشتی،حاجی عبدالغفار شمبے زئی،ضلعی و تحصیل رہنما¶ں حاجی عبدالعزیز،شئے ریاض احمد،نزیر احمد ایڈووکیٹ،منظور رئیس،شئے عبدالرب بلوچ،کہدا حاصل بلوچ،میر قمبر بلیدئی،تاج بشیر رند،محسن بلوچ،ڈاکٹر عارف بلوچ، پرنس اسلام بلوچ، ندیم پسند، بی ایس او کے بالاچ طاہر و دیگر رہنماءبڑی تعداد میں شریک تھے، ورکرز باڈی اجلاس میں بی این پی ضلع کیچ کے صدر میجر جمیل احمد دشتی نے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری واجہ جہانزیب بلوچ کو کیچ آمد پر خوش آمدید کہا اور دورہ کیچ کو خوش آئند قرار دیا۔، اجلاس میں پارٹی دوستوں اور سنیئر ورکروں نے بلوچستان کے مجموعی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر مختلف سوالات کئے، واجہ جہانزیب بلوچ نے سوالات کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی این پی بلوچستان کا نمائندہ جماعت ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی کا واضح موقف ہے کہ بلوچ اپنی ساحل و وسائل کا مالک ہے بلوچ کی ملکیت کو تسلیم کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آپریشن 2006ءسے شروع کیا گیا ہے جو تاحال جاری ہے یہاں قوم پرست جماعت بھی حکومت میں آئے لیکن مجال نہیں کہ آپریشن کو بند کر سکیں بلکہ اقتدار کی ہوس میں آکر جاری آپریشن میں مزید تیزی اور شدت لائی گئی اسی آپریشن کا شکار خود بی این پی کے لیڈرز اور ورکرز بھی رہے ہیں حبیب جالب جیسے سیاسی لیڈر کوہم سے جدا کیا گیا،انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل دو سال زندان میں رہے ،میں خود چھ مہینے جیل رہا لیکن اپنی قومی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ بلوچ کی ساحل و وسائل کی لوٹ مار 73 سالوں سے جاری ہے جو بلوچ کو اپنی حقوق سے محروم کرنے کی سازش ہے،ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واجہ جہانزیب بلوچ نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں سیٹ اور وزارت کی کوئی اہمیت نہیں ،عوام کا اعتماد ہمارے لئے باعث فخر ہے،ہم نے 2008ءمیں جدوجہد کی ،عوام کے شانہ بشانہ رہے جبکہ ہم پارلیمنٹ سے باہر تھے انہوں نے کہاکہ عوامی اعتماد کو ہم سے کوئی چھین نہیں سکتا ،بلوچستان نیشنل پارٹی اپنی ورکروں پر فخر محسوس کرتی ہے ورکر پارٹی کے اثاثے ہیں عوامی اعتماد پر پارٹی فخر محسوس کرتی ہے اور عوام نے ہمیشہ بی این پی کا ساتھ دیا ہے بی این پی بلوچستان کے عوام عوام کو ان شاءاللہ کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے سے غافل نہیں ہوگا۔*

Post a Comment

أحدث أقدم