BNC OFFICAL WEBSITE

 ہمیں احساس کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مضافات میں عوام کئی مشکلات سے دوچار ہیں. گورنر بلوچستان

 *ہمیں احساس کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مضافات میں عوام کئی مشکلات سے دوچار ہیں. گورنر


بلوچستان*


*کوئٹہ : گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء داؤد کھرل کی قیادت میں پشتون باغ ایکشن کمیٹی اور علاقائی معتبرین پر مشتمل وفد نے ملاقات کی. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ہمیں احساس کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مضافات میں عوام کئی مشکلات سے دوچار ہیں. مضافات میں تعلیم، صحت، صاف پینے کا پانی سمیت نکاسی اب، بجلی اور گیس سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے. اس ضمن تمام متعلقہ ذمہ دار آفیسرز کے ساتھ بھی یہ معاملات اٹھائے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو تمام بنیادی سہولتوں ان کی دہلیز پر پہنچائیں. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے سماجی کارکنوں اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کے حقوق واختیارات کی پاسداری کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم