BNC OFFICAL WEBSITE

جمیعت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظامِ کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے،مولانا عبد الواسع

 *جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظامِ کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے،مولانا عبد الواسع


*

*ژوب: جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظامِ کی نفاذ کیلئے کوشاں ہیں خیبرپختونخوا میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کی بھاری اکثریت کامیابی اس بات کی نوید ہے کہ عوام جمعیت علماء اسلام کے فکر منشور دستور سے متفق ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع، ضلعی نائب امیر مولوی امیر خان کاکڑ کی جانب سابق ضلعی ناظم مرحوم مولوی حبیب الرحمن مدرسہ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں خدا کی زمین پر خدا کا نظام لانا چاہتی ہے خیبرپختونخوا میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو بھاری مینڈیٹ ملنے سے دوسرے صوبوں میں جمعیت علماء اسلام کی کامیابی کا نوید عیاں ہوگئی ہے آیندہ انتخابات میں جمعیت کی کامیابی آب یقینی ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز متحد ہو کر موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کریں اندرونی اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ چند عناصر پارٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ضلعی امراء اور عہدیداران اندرونی اختلافات اور ناراض ساتھیوں کو منوانے میں کردار ادا کریں امراء کی اطاعت میں پارٹی کی بقاء ہے انہوں نے کہا کہ بحیثیت صوبائی امیر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ناراض ساتھیوں کے گھر جاکر درخواست کی ہے اگر کسی کے ساتھ پارٹی میں ناانصافی ہوئی ہے تو جماعت کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں تقریب سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی روزی خان مندوخیل ضلعی نائب امیر مولوی امیر خان کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری مولوی سلطان شاہ مندوخیل نے بھی خطاب کیا بعد ازاں آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے ممبران پختونخوا میپ کے رہنما جمال مندوخیل نے شہر کے درپیش مسائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ژوب قدرتی گیس کی فراہمی بائی پاس روڈ کی تعمیر۔ پراپرٹی ٹیکس کا خاتمہ۔بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور گریڈ اسٹیشن کی آپ گریڈیشن ٹرانسفارمر کی تنصیب کے حوالے سے گذارشات پیش کیے اس موقع پر ایم این اے مولانا عبد الواسع نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کا خاتمہ کے لیے اسمبلی میں تحریک التواء جمع کیا اور دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے ملاقات کرونگا اور مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔*

Post a Comment

أحدث أقدم