BNC OFFICAL WEBSITE

ڈاکٹر حیدر بلوچ کی وفات سے پیدا ہونے والے سیاسی خلاء کو پور ہونے میں مددتوں لگیں گے ، سردار اختر مینگل

 ڈاکٹر حیدر بلوچ کی وفات سے پیدا ہونے والے سیاسی خلاء کو پور ہونے میں مددتوں لگیں گے ، اختر مینگل


*کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ،مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ ،سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، نائب صدر پرنس آغا موسیٰ جان بلوچ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وپارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی، جوائنٹ سیکرٹری باڑ جمیل دشتی ،انفارمیشن سیکرٹری ایم این اے آغا حسن بلوچ، فنانس سیکرٹری ایم پی اے اختر حسین لانگو، لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ۔ خواتین سیکرٹری، شکیلہ نوید دہوار ،ماہی گیر سیکرٹری خائیداد واجو، ہیومن رائٹس سیکرٹری، ایم پی اے احمد نواز بلوچ، پروفیشنل سیکرٹری نذیر احمد بلوچ ،کسان سیکرٹری میر نذیر احمد کھوسہ پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر عبدالقدوس بلوچ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں ممتاز سیاسی رہنما ء ڈاکٹر حیدر بلوچ کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حیدر بلوچ کی ناگہانی انتقال سے جو سیاسی خلا پیدا ہوا ہے اس سے پر کرنے میں مدتیں درکار ہونگی انہوں نے ڈاکٹر حیدر بلوچ کے سیاسی ،سماجی ،علاقے کے فلاح وبہبود کیلئے ناقابل فراموش جدوجہد اور خدمات کو خراج عقیدت وخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اپنی پوری زندگی اجتماعی عوامی فلاح وبہبود حقوق کیلئے وقف کرتے ہوئے جدوجہد میں گزاری ایسے رہنمائوں کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا جو اجتماعی سوچ علاقائی مفادات کو اولیت دیتے ہوئے ایک مثبت سوچ، فکر وخیال سے وابستہ ہوئے کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کیا انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا کریں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم