*بلاول بھٹو زرداری 6فروری کو بلوچستان پہنچیں گے*
*کوئٹہ:پاکستان پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری 6فروری کو بلوچستان پہنچیں گے جہاں وہ لانگ مارچ موبلائزیشن اور شمولیتی جلسے عام سے خطاب کرینگے ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو ز رداری 6فروری بروز ا توار کو بلوچستان کے شہر نصیر آباد پہنچیں گے جہاں وہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے زیر اہتمام لانگ مارچ کی موبلائزیشن اور شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرینگے ذرائع کے مطابق جلسے میں اہم سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی سے صوبائی میڈیا کوارڈینیٹر حیات خان اچکزئی نے جمالی ہاؤس میں ملاقات کی جس میں 6فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ نصیر آباد اور 27فروری کو لانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا بلکہ میڈیا سے متعلق معاملات بھی زیر غور ہیں۔*