BNC OFFICAL WEBSITE

بی اے پی کو فعال اور مضبوط بنانا ہم سب کیلئے باعث عزت و وقار ہے، سردارصالح بھوتانی

 بی اے پی کو فعال اور مضبوط بنانا ہم سب کیلئے باعث عزت و وقار ہے، سردارصالح


بھوتانی

*کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانا ہم سب کیلئے باعث عزت و وقار ہے، پارٹی کارکنوں کو پیار محبت دینے اور انکے مسائل حل کرنے کی پاداش میں انکوائریوں کا سامنا بھی کیا، کارکن اشک جوئی اور مسائل کا حل چاہتے ہیں جو ہم ہر صورت کریں گے، جلد ہی پارٹی انتخابات کروائے جائے گی،بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر بھی موجود تھے، سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں پارٹی کارکنوں کو پیار ومحبت دینے اور انکے مسائل حل کرنے کی پاداش میں مجھے اور میرے محکمے کے افسران کو انکوائریاں بھگتنی پڑیں ہمیں اتنا مجبور کیا گیا کہ دو سال تک پارٹی کے دفتر آنا بھی چھوڑ دیا لیکن اب ہم نے مثبت تبدیلی لاکر پارٹی میں امید کی کرن جگائی ہے اور پارٹی کو آگے بڑھائیں گے اانہوں نے کہا کہ ورکروں کے بغیر کوئی بھی جماعت پنپ نہیں سکتی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں جو اپنی جان جوکھیم میں ڈال کر دن رات پارٹی کے لئے کام کرتے ہیں اسکے بدلے ہمیں انہیں عزت، محبت اور انکے مسائل کا ازالہ کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت ہے اور حکومتی توانائیاں پارٹی کارکنوں کی فلاح وبہبود کے لئے خرچ ہونی چاہیئں پارٹی کارکنوں کے مسائل حل کرنے سے پارٹی فعال اور مضبوط ہوگی حکومت کی تبدیلی کی جدو جہد میں جن دیگر جماعتوں نے ساتھ دیا انکا خیال بھی رکھنا چاہیے لیکن ہماری اولین ترجیح بلوچستان عوامی پارٹی ہونی چاہیے کیونکہ یہی پلیٹ فارم سے جس سے ہم نے آگے بڑھنا ہے اپنی پارٹی کے سازگار ماحول بنا نے کی جرورت ہے ساتھ ہی جن علاقوں میں پارٹی کمزور ہے وہاں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی ہوگی انہوں نے کہ کہا کارکن مطمئن رہیں انکے مسائل حل ہونگے جلد ہی پارٹی انتخابات بھی ہونے والے ہیں پارٹی ایسا صدر لائے جو پارٹی معاملات کو بہتر انداز میں چلا ئے اور اس پر توجہ دے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند، عبدالرؤف رند، شاہ زمان غلزئی، ملک خدابخش لانگو، فتح جمالی، ارباب شائستہ خان، اعجاز سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکن گزشتہ ساڑھے تین سال نظر انداز رہے ہیں جسکی وجہ سے کارکن مایوسی کا شکار ہیں کارکن حکومت کی تبدیلی کے بعد پر امید ہیں کہ انکے مسائل حل ہونگے وزیراعلیٰ اور کابینہ اراکین کارکنوں پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پارٹی رابطہ آفس قائم کیا جائے تاکہ پارٹی کے مخلص کارکنوں کے مسائل حل کئے جائیں کارکنوں کے بغیر پارٹی کو فعال اور مضبوط کرنا نا ممکن ہے کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں*

Post a Comment

أحدث أقدم