BNC OFFICAL WEBSITE

نا اہل حکمرانوں نے زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے، چنگیز خان جمالی

 *نااہل حکمرانوں نے زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے، چنگیز خان جمالی


*

*کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میرچنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے نااہل حکمرانوں نے زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے کھاد کی مصنوعی قلت کی وجہ سے گندم کی فصل کو نقصان ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کا ساتھ دیا ہے اورانشاء اللہ اب بھی انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پارٹی کے عہدیداران اور کارکن 24جنوری کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کسان مارچ کے حوالے سے احتجاجی مظاہروں کی انعقاد کو یقینی بنائیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان مین انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پریشان ہیں لیکن حکمران سب اچھا کاراگ الاپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں نے کھاد کی منصوعی قلت پیدا کرکے کھاد مافیا کو اربوں روپے کافائدہ پہنچایا ہے اور کسان کھاد کے حصول کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن زراعت سے وابستہ کسان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور کھاد کی مصنوعی قلت کی وجہ سے گندم اوردیگر زرعی اجناس کی قلت کاخدشہ پیداہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کی مصنوعی قلت اور زرعی الات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 24جنوری کو ملک بھر میں کسان مارچ کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں بلوچستان کے تمام ضلعی صدور،جنرل سیکرٹری اورونگز کے عہدیداران اورکارکن اپنے اپنے اضلاع میں کسان مارچ کے موقع پر مظاہروں کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر کسان مارچ کے حوالے سے احتجاج 24جنوری کو صبح 11بجے کچلاک کے مین چوک پر ہوگا پارٹی اوراسکی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکن احتجاج میں بھر پور شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم