سندھی ثقافت کادن دنیا بھر میں بسنے والے سندھی بہن بھائیوں کو مبارک ہو، بشریٰ رند
کوئٹہ۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ، سماجی بہبود و غیر رسمی تعلیم محترمہ بشریٰ رندنے سندھی ثقافت کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھی بہن بھائیوں کو مبارکبا ددی ہے ،سندھی ثقافت انتہائی قدیم اور دنیا کے تمام خطوں میں اپنے اثرات رکھتی ہے ، سندھی ثقافت صدیوں پرانی ہے۔اور اس کا اہم جزو اجرک ہے سندھی ٹوپی اور اجرک ہزاروں سال قدیم سندھی قوم کی ثقافت کی پہچان ہے۔سندھی قوم امن وفا بہادر کی علامت ہے۔محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ یومِ ثقافتِ ہم آہنگی و بھائی چارے کا پیغام ہے۔ مختلف ثقافتوں، مذاہب اور رنگ و نسل کے لوگوں کا رواداری و امن کے ساتھ جینے کا نام دورِ جدید ہے۔ سندھی ثقافت قدیم انڈس و اسلامی تہذیب کا خوبصورت امتزاج اور وادیِ مہران کے لوگوں کی انسانیت دوستی، ملنساری اور دلیرانہ مزاج کی آئینہ دار ہے۔ ثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے۔ پاکستانی قوم خوش نصیب ہے کہ اس کی منفرد و کثیر رنگی ثقافت اعلیٰ خوبیوں اور زندگی سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد و ہم آہنگی کی بنیاد بھی ہے۔ سندھی ثقافت ک