*موجودہ حکمران عذاب الہٰی کی شکل میں ملک پر مسلط ہیں، مولانا حافط حمد
اللہ*
*کو ئٹہ:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما ء سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عذاب الٰہی کی شکل میں ملک و قوم پر مسلط ہے انکی ناقص پالیسیوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا حکمران عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ پائیں گے عوام کے ساتھ ساتھ تبدیلی کیلئے ناچنے والے انقلابی بھی مایوس ہوکر حکمرانوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علمااسلام کے زیراہتمام ضلع کشمور میں منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنما مقامی علما کرام اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام کی حقیقی آواز بن کر میدان عمل میں برسرپیکار ہے عوام پی ڈی ایم کے زیراہتمام منعقدہ اجتماعات میں بھرپور شرکت کرکے سیلکٹیڈ حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم قیادت کے دست و بازو بنیں انہوں نے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کامیابی کے آخری مراحل میں ہے قوم انشااللہ بہت جلد یوم نجات منائے گی انہوں نے کہاکہ 17اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقدہ مہنگائی مارچ کے کامیابی کیلئے کارکن دن رات ایک کرکے جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران عذاب الہی کی شکل میں ملک و قوم پر مسلط ہے انکی ناقص پالیسیوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا حکمران عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ پائیں گے عوام کے ساتھ ساتھ تبدیلی کیلئے ناچنے والے انقلابی بھی مایوس ہوکر حکمرانوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔*