BNC OFFICAL WEBSITE

پاکستان میڈیکل کونسل

 پاکستان میڈیکل کونسل کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع تربت،خضدار اور لورالائی میڈیکل کالجز کے طلبا کی PMC کی رجسٹریشن کے لیے اسپشل پروفیشنل امتحانات کی شرائط اور اعلانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اس طرح کے ناروا اقدامات نہ صرف قابل میڈیکل فیکلٹی پر عدم اعتماد کا مظہر ہے بلکہ طلباء کے ذہینی اذیت کا سبب بھی بن سکتا یے۔ اس طرح کے جانبدارانہ قوانین کالونیزم کی نئ شکل سمجھی جائے گی۔ بلوچستان کے طلباء کی قابلیت کسی سے کم نہیں باربار امتحانات کی کسوٹی پر سے گزارنے سے طلباء کی صلاحیتوں اور وقت کا ضیاع بھی ہوگا۔ ہمیں اپنے فیکلٹی اور طلباء پر اعتماد ہے پاکستان میڈیکل کونسل فوری طور پر اپنے اس جانبدارانہ و غیرمنصفانہ فیصلے کو فوری منسوخ کرے۔

بصورت دیگر بلوچستان بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ وردک رہنما تحریک بحالی بی ایم سی ڈاکٹر الیاس بلوچ وائس چئرمین تحریک بحالی بی ایم سی سید عبدالباسط شاہ ترجمان،میر زیب شاھوانی اور بزرگ رہنما حاجی خوج محمد غمزدہ


۔

Post a Comment

Previous Post Next Post