BNC OFFICAL WEBSITE

ہم اصولوں کی سیاست صدیوں سے کرتے چلے آرہے ہیں،ایمل ولی خان،اصغر خان اچکزئی*

 *ہم اصولوں کی سیاست صدیوں سے کرتے چلے آرہے ہیں،ایمل ولی خان،اصغر خان اچکزئی*

اصولوں کی سیاست صدیوں سے کرتے چلے آرہے ہیں،ایمل ولی خان،اصغر خان اچکزئی*





*لورالائی: اے این پی کے زہر اہتمام سرکاری باغ میں شہید حاجی جیلانی خان کی گیارویں برسی اسد خان اچکزئی کی پہلی برسی اور سابق صدر لورالائی مرحوم بسم اللہ خان لونی کی دوسری برسی کے مناسبت سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی خیبر پختون خواء کے صدر ایمل ولی خان اے این پی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی لورالائی کے ضلعی صدر منظور ایڈوکیٹ حاجی صاحب جان کاکڑ سینیٹر ارباب عمر کاسی ضلعی جنرل سیکرٹری راز محمد ترکئی صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی مفادات کی سیاست نہیں کرتی بلکہ ہم اصولوں کی سیاست صدیوں سے کرتے چلے آرہے ہیں ہم نے ملک کو بچایا 73 کا ائین ملک کو دیا ملک میں امن اور جمہوریت کیلئے اپنے لیڈرز اور سینکڑوں کارکنوں کی شہادتیں دیں اے این پی باچا خان خان عبد لولی خان کے مشن کی تکمیل اور اپنے قائد اسفندیار ولی خان کی قیادت میں پشتونوں کی ملی ارمانوں کی تکمیل کیلئے سیاسی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے ہم پشتونوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے پشتون قوم کھبی دہشت گرد نہیں رہی بلکہ ہم پر دہشت گردی مسلط کی گئی جسکا ہم نے جوانمردی سے مقابلہ کیا آج افغانستان میں ہماری ماوں بہنوں کی عزتیں محفوظ نہیں پختونوں کے سرزمین افغانستان میں ہمارا قتل عام جاری ہے دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ افغانستان میں مزید قتل وغارت بند کرکے ہمارا خون نہ بہا جائے اور دنیا ملکر وہاں پر امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور مصیبت زدہ افغانوں کی مدد کی جائے تاکہ وہاں پر انکی روزمرہ زندگی بحال ہو سکے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغان سرزمین چھوڑ دیا لیکن اسکے باوجود بھی افغان قتل ہورہے ہیں اور انکے مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ اب افغانستان میں جنگ ایک نئی شکل اختیار کرچکی ہے ہم پر زبر دستی جنگ مسلط کیا جارہا ہے پشتون قوم تاریخی مسلمان ہیں اسلام میں جہا دکفر اور سا مرا جی وطاغوتی قوتوں کے خلاف فرض ہے لیکن اپنے ہی مسلمان اور افغانوں کے خلاف تو حرام ہے انہوں نے کہا کہ اب تو وہاں پر افغانوں کے خلاف جہاد اور خود کش حملے ہورہے ہیں جسمیں بے گناء افغان خواتین اور بچے قتل ہو رہے ہیں مساجد میں بھی خود کش حملے ہو رہے ہیں یہ کونسا جہاد ہے انہوں نے کہا کہ جنت کے سرٹیفیکیٹ دینے والے شرق کررہے ہیں مسلمانوں پر کفر کا الزام لگانے والوں کا اسلام سے کیا تعلق ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے ساتھ جتنا ظلم مولویوں نے کیا اسکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی جہاد فلسطین میں کیا جائے جن پر یہودی انسانیت سوز مظالم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کو پچاس سالوں سے افغانستان میں یرغمال اور ظلم کا شکار بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بد امنی و خوریزی سے پاکستان براہ راست متاثر ہوتا ہے ہم اپنے سرزمین پر اپنا اختیار چاہتے ہیں جسکی اجازت اسلام ہماری روایات اور ہمارا ائین بھی دیتا ہے ہم امن اور عدم تشدد چاہتے ہیں جس کے لیئے ہم نے بے شمار قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان سے ہم اپنے دور حکومت کے پی پی میں معاہدے کیئے لیکن انہوں نے سب معاہدے توڑے انہوں نے کہا کہ اب ٹی ٹی پی سے معاہدوں کی کوئی گارنٹی نہیں ہے اگر حکومت نے معاہدے کے عیوض انکے لوگوں کو آزاد کیا اور معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو اسکی زمہ دار حکومت پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ آج پنجابی ہمیں اسلام کا سبق دے رہے ہیں لیکن ہم انھیں صاف بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم اول روز سے بحیثیت افغان مسلمان ہیں ہمیں کوئی اسلام کا درس نہ دے انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے مارچ میں اٹھ پولیس اہلکار وں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیئے گئے آج ہم حکمرانوں سے پوچھتے ہیں کہ وہ کس کھاتے میں گئے اور انکے خون کا کون زمہ دار ہے اے این پی اس معاملے میں ہر ممکن مدد اور تعاون کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم رہنماء رکن قومی اسمبلی کو پشتون قوم کے حقوق مانگنے پر نظر بند اور غیر قانونی قید میں رکھا گیا ہے ہمیں اظہار رائے کا حق ہے ہمارے لیئے کوئی مقدس نہیں صرف پشتون قوم مقدس ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف مریم نواز شریف اور خواجہ آصف نے فوج کے خلاف بات کی تو وہ درست ہے لیکن انکے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنا لیکن علی وزیر کو حق بات کہنے پر اسٹیبلشمنٹ نے پابند سلاسل اور قید کر دیا انہوں نے کہا کہ علی وزیر کو فوری طور پر رہائی دی جائے ورنہ انھیں بزورطاقت جیل سے نکالنے کی بھی طاقت رکھتے ہیں کل تک ہم انگریزوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہے اور فخر افغان باچا خان نے اس مقصد کیلئے طویل قیدوبند اور جلاوطنی برداشت کی انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ فوجی آمریت کے خلاف پر امن جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی کا وقت تمام ہونے کو ہے وہ خود اپنے پیر پر کلہاڑی مار رہے ہیں انکے اردگرد آٹا چینی چور وں نے گھیرا تنگ کر رکھا ہے عوام کو مہنگائی کی چکی پسا جارہا ہے جسکے خلاف اے این پی سڑکوں پر ہے اور ہماری تحریک جعلی اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کیلئے جاری ہے ملک میں فوری عام اورصاف وشفاف الیکشن کرائے جائیں تاکہ ملک مسائل کے دلدل سے جلد نکل سکے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post