BNC OFFICAL WEBSITE

جامعہ بلوچستان ہاسٹل سے دو طالب علموں کی اغواء نما گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی*

 *جامعہ بلوچستان ہاسٹل سے دو طالب علموں کی اغواء نما گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی*



*کوئٹہ :پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کوئٹہ یونیورسٹی کے ہاسٹل سے دو طالب علموں کی اغواء نما گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف اعلیٰ علمی درس گاہ کو قید خانے میں تبدیل کرکے ان پر ایف سی سمیت فورسز کو مسلط کردیا گیا ہے اور یونیورسٹی کے علمی،تعلیمی،تحقیقی ماحول کو شعوری اور منصوبہ بند سازش کے تحت طے وبالا کرکے رکھ دیا ہے اور طلباء کی جمہوری آزادیوں کو سلب کرکے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا راستہ بند کر رکھا گیا ہے اور دوسری طرف معصوم طلباء کی اغواء نما گرفتاری اور انہیں حبس بیجا میں رکھنے کے غیر قانونی اقدام درحقیقت خوف وہراس کا ماحول تمام یونیورسٹی پر مزید مسلط کرنے کے مترادف ہے جو قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر طلباء خدانخواستہ کسی جرم میں ملوث ہوتو پولیس تھانے کے ذریعے رپورٹ کرکے ان کی گرفتاری ممکن بناتے اور انہیں عدالت میں پیش کیا جاتا لیکن اس کے برعکس طلباء کی اغواء نما گرفتاری اور کئی دنوں سے انہیں نامعلوم مقام پر رکھنے اور انہیں اذیت پہنچانے کا مقصد پشتون بلوچ صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے تقدس کو مجروح کرنے اور ان کے معصوم طلباء کو ہراساں کرنے کے مقصد کے سوا کچھ نہیں۔ اور یونیورسٹی کی بلاجواز بندش کا مقصد طلباء کے وقت کو مزید ضائع کرنے مترادف قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں طلباء کو فوری طورپر بحفاظت رہا کیا جائے اورطلباء کی رہائی کیلئے کوئٹہ یونیورسٹی کے طلباء کا جمہوری احتجاج برحق ہے۔ اور اگر دونوں طلباء کو بروقت بحفاظت کے ساتھ رہا نہ کیا گیا تو اوراحتجاجی طلباء کی طرف سے احتجاج میں مزید وسعت پیدا ہونے کی صورت میں ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔*

Post a Comment

أحدث أقدم