BNC OFFICAL WEBSITE

ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، نور محمد دمڑ*

 *ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، نور محمد دمڑ*



*سنجاوی/کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کوئٹہ نواں کلی پہلا سٹاپ پولیس وین کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے گا عوام کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی فورسز کے تمام ادارے اور حکومت ملکر بھرپوراقدامات کررہے ہیں صوبے کی پرامن حالات کوایک سازش کے تحت خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہیں تاہم صوبے کے پرامن حالات کو برقرار رکھنے اور عوام کو جان ومال کو تحفظ فراہم کیلئے تمام وسائل کوبروئے کار لارہے ہیں اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے گے سنجاوی سمیت حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے سرکاری سکولوں کی فعالی خصوصاََ سکولوں میں تمام سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے سنجاوی کلی شین لیزہ پرائمری سکول کی بلڈنگ جلد تعمیر کرنے کیلئے فندزمنظور کرنے کااعلان ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان اور حلقہ انتخاب سنجاوی کا دورہ کرنے کے دوران سنجاوی کلی شین لیزہ پرائمری سکول کادورہ کرنے کے دوران اساتذہ، طلباء، علاقے قبائلی معتبرین اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سکول کادورہ کرنے کے دوران اساتذہ اور طلباء نے سکول کا بلڈنگ نہ ہونے اساتذہ، طلباء کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کلی شین لیزہ سنجاوی پرائمری سکول کی بلڈنگ تعمیر کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت، ہرنائی کے تمام علاقوں کے سرکاری سکولوں کی تعمیر ومرمت اور نئے سکولوں کی تعمیر کے علاوہ سرکاری سکولوں کو فعال بنانے اساتذہ اور طلباء کو سکولوں میں تمام تر سہولیات کی فراہمی اساتذہ کو ڈیوٹیوں کا پابند بنانے کیلئے تمام تروسائل کوبروئے لاتے ہوئے اقدامات کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کی تمام تر بنیادی سہولیات خصوصاََ صحت، تعلیم، پینے کی صاف پانی، بجلی، روڈ، زراعت ودیگر تمام سرکاری شعبوں کی بہتری و فعالی اور بیروزگار نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی میرااولین ترجیحی ہے انہوں نے کہاکہ میں نے حلقہ انتخاب کے عوام سے کبھی بلندوبانگ دعویں نہیں کئے جوبھی وعدے اپنے عوام سے کئے ہے انہیں عملی جامعہ پہنایا گیا اور ہمارے تمام منظورکردہ ترقیاتی منصوبے زمین پرموجود ہے انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا انہیں ٹھیس نہیں پہنچائے گے بلکہ عوام کے اعتماد پرپورااترنے کی بھربور کوش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بہت جلد ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں کام کا آغاز ہونے والا ہے اور بیروزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرینگے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں مختصر مدت میں بلوچستان کے پسماندگی دورکرکے ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرینگے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے تمام پسماندہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کاوعدہ کیا ہے اور وفاق سے بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے وفاق سے خصوصی پیکج کی منظوری کیلئے کوشا ں ہے،دریں اثناء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے دورہ سنجاوی کے دوران مختلف شخصیات کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔*

Post a Comment

أحدث أقدم