BNC OFFICAL WEBSITE

ہمارے پاس وقت کم ہے تمام معاملات کو عملی طور پر آگے لیکر چل رہے ہیں، سردار عبدالرحمن کھیتران*

 *ہمارے پاس وقت کم ہے تمام معاملات کو عملی طور پر آگے لیکر چل رہے ہیں، سردار عبدالرحمن کھیتران*



*کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان و صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ ہمارے پاس وقت کم ہے تمام معاملات کو عملی طور پر آگے لیکر چل رہے ہیں تین سا ل تک 665ارب روپے کے پیکج سمیت بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے ٹوئٹر کی نظر ہوتے رہے، وزراء کو قلمدانوں کی تفویض کا عمل دو سے تین روز میں مکمل کر لیا جائیگا، یہ بات انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہی، سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں بدقسمتی سے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے ٹوئٹر کی نظر ہوتے رہے اب ہم عملی طور پر کام کر رہے ہیں ہمارے پاس وقت کم ہے چیزوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کابینہ میں مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں محکموں کی تقسیم آئندہ دو سے تین روز میں مشاورت اور دوستوں کے تعاون سے حل ہوجا ئیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم عمر ا ن خان سے ملاقات کی وزیراعظم اور مرکزی حکومت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے بلوچستان کے زیر التواء معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا کہ665ارب کا ساؤتھ بلوچستان پیکج بدقسمتی سے کاغذوں کی نظر تھا پیکج کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس نہ ہونے پر وزیراعظم نے بر ہمی کا اظہار کیا اور ہر 15دن بعد ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا کر جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے شمالی بلوچستان کے لئے پیکج دینے بھی اعلان کیا ہے یہ ہماری حکومت کے پہلے 10دن میں سب سے اہم کارکردگی ہے ہم بلوچستا ن کو تقسیم نہیں کر رہے بلکہ زونز کے حساب سے صرف پیکجز کو نام دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے سرحدی علاقوں میں بارڈر ٹریڈ کا مسئلہ بھی وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی ملاقات میں زیر غور آیا ہے آئندہ دو سے تین روز میں سرحدوں پر چیک پوسٹیں اور ٹکٹ سسٹم ختم ہوگا جس سے عوام کو صرف روزگار ملے گا اور انکی نظریں دہشتگردی کے بجائے روزگار کے حصول پر ہونگی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبوں پر بھی کام شروع ہوگا، صوبے کی جامعات کے حوالے سے بھی وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے تفصیلی بات چیت کی ہے وزیراعظم نے طلباء اور پروفیسرز کے مسائل پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں حل کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو محض سیکورٹی کے لئے مختص رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے*

Post a Comment

أحدث أقدم