BNC OFFICAL WEBSITE

جیونی کے عوام کے جائز مطالبات کو ہر صورت پورا کیا جائیگا، چیف سیکرٹر ی بلوچستان*

 *جیونی کے عوام کے جائز مطالبات کو ہر صورت پورا کیا جائیگا، چیف سیکرٹر ی بلوچستان*



*گوادر:چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ جیونی کے عوام کے جائز مطالبات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا ضلع گوادر کے تحصیل جیونی کا دورہ کے موقع انہوں نے کھلی کچہری میں شرکت کی ار ماہی گیروں کے مسائل سنے اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے عوامی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ اداروں کے حکام کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی،کھلی کچہری میں جیونی کے مقامی لوگوں نے علاقے میں خصوصء طور پر آبنوشی،صحت،بجلی اور تعلیم کے حوالے سے مشکلات سے آگاہ کیا۔چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا کہ جیونی کے عوام کے جائز مطالبات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔اور اس میں کسی بھی قسم کی غفلت کو مستقبل میں برادشت نہیں کیا جائے گا۔ کیونکہ سرکاری ملازمین کو عوام کی خدمت کے لیے ہء تعینات کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے جیونی ماسٹر پلان کا ازسر نو جائزہ لینے،جیونی کیلئے آکاڑہ ڈیم سے ڈائریکٹ پائپ لائن بچھانے اور بجلی کے مستقل حل لئے متعلقہ اداروں کے حکام کو ہدایات جاری کی۔چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے جیونی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کیلئے فوری طور پر متعلقہ اداروں کے حکام کو خصوصی ہدایات جاری کی اس موقع پر کمشنر مکران ڈویژن شاہ عرفان غرشین، ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ر عبدالکبیر خان زرکون، سیکرٹری پی اینڈ ڈی عبداللہ خان،چیف انجینئر پی ایچ ای ساوتھ آغا عمران اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔جیونی کے عوام نے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کو اچانک اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقے کی تاریخ میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے دورہ کیا۔اور عوام کے مسائل سنے۔اور انکے حل کی یقین دہانی کرائی۔*

Post a Comment

أحدث أقدم