BNC OFFICAL WEBSITE

*منشیات معاشرے کا ناسور ہے نوجوان نسل بہت تیزی سے منشیات کی لت میں مبتلا کیلئے حکومت اور مخیر حضرات مکمل تعاون کریں۔*شیخ جعفر مندوخیل

*منشیات معاشرے کا ناسور ہے نوجوان نسل بہت تیزی سے منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہی ہے،جعفر خان مندوخیل*

*ژوب: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل ڈی پی او فہد کھوسہ ڈپٹی کمشنر شیرانی اعجاز جعفر اسسٹنٹ کمشنر ژوب جاراللہ کاکڑ بی آر ایس پی کے عبدالجبار مولوی عبد الحمید مردانزئی و دیگر نے نیمرا بحالی سنٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات معاشرے کا ناسور ہے آج کل نوجوان نسل بہت تیزی سے منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہی ہے منشیات کا عادی فرد نوعمری میں ہی زندگی کی دوڑ سے باہر ہوکر زندہ درگور ہوجاتا ہے۔ نشہ چھوٹا ہو یا بڑا ہر صورت میں قابل نفرت و مذمت ہے منشیات فروش کسی صورت برداشت نہیں کر ینگے ژوب میں نجی بنیادوں پر منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کے لئے سنٹر کا قیام انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔ پولیس و دیگر انتظامیہ بھی منشیات پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی میں مصروف ہیں۔ منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ہم مقامی بحالی سنٹر کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار رہیں گے۔ عوام سے اپیل ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے اپنی سطح پر تعاون جاری رکھیں۔ تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل ہو سکے۔ تقریب سے پختونخوا میپ کے جمال مندوخیل، اے این پی کے صدر محمد انور مندوخیل، بیوٹمز یونیورسٹی ڈائریکٹر عبدالسلام لودھی۔ ملک احسان الحق مندوخیل، شیخ محمد حیات مندوخیل، شیخ اشرف باران کلیوال حاجی محمد دین خروٹی اور مولوی محمد نسیم بابڑ مولوی مہراج الدین شیخ اشرف مندوخیل نے بھی خطاب کی مقررین نے شیخ عجب مندوخیل اور مولوی عبد الحمید مردانزئی کے کاوش کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ژوب کیلئے ایک خوش نوید اقدام ہے کہ نشے کے عادی مریضوں کا علاج اپنے ہی شہر میں ہوگی جس کیلئے حکومت اور مخیر حضرات مکمل تعاون کریں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم