*گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صوبے کے مختلف علاقوں میں حالیہ زلزلہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا
اظہار*
*کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صوبے کے مختلف علاقوں میں حالیہ زلزلہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام اور حکومت مل کر متاثرین کی مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کریں زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کرنے اور امداد و بحالی کی سرگرمیوں میں تیزی لائیں، اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف مقامات پر بالخصوص ہرنائی میں تمام ضروری امدادی سامان اور مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائیں زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہے بلکہ انکی بحالی کیلئے بھرپور اقدامات بھی کررہی ہے۔*