*ہانی بلوچ کی موت کو سیاسی اداکاروں نے منفی رنگ دینے کی کوشش کی، ضیاء
لانگو*
*کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیائاللہ لانگو نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی طالبہ ہانی بلوچ کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ نے مرحومہ کے خاندان سے اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی وزیر داخلہ نے مرحومہ ہانی بلوچ کے کزن اور طلباء تنظیم کے رہنماؤں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان کے طبعی موت کی حوالے سے وضاحتی بیان کو ذمہ دارانہ قرار دیا۔ اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ مرحومہ ہانی بلوچ کی وفات کی خبر کو غلط رنگ دیا گیا اور گزشتہ کئی گھنٹوں سے مرحومہ کی موت کو سیاسی اداکاروں نے منفی رنگ دینے اور اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے استعمال کیا۔ اس تردیدی بیان نے ان کی طرف سے لاشوں کی سیاست کو دفن کر دیا جس کی وجہ مسلسل قوم کو ہیجان مبتلا رکھا گیا جو کہ نہایت افسوسناک عمل ہے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ سیاسی اداکار صوبائی حکومت اور اداروں پر ہمیشہ کی طرح الزام تراشی سے بعض نہیں آتے ہیں وقت آگیا ہے کہ ہم سب ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفی پروپیگنڈے اور دشمن کی چال بازیوں سے ہوشیار رہیں تاکہ وہ ہمیں آپس میں لڑانے میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے۔*