BNC OFFICAL WEBSITE

 وفاق چھوٹے صوبوں پر مظالم بندکریں ۔میڈم ریحانہ جالب بلوچ 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی سازشوں کوبے نقاب کیا جائے۔بیان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئٹہ (پ۔ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سیکرٹری میڈم ریحانہ بلوچ نے اپنے ایک مذمتی بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے تحت بلوچستان اور سندھ کے جزائر کو وفاقی کی تحویل میں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی لینڈ اتھارٹی قائم کرنے کے فیصلے کو چھوٹے صوبوں پر ظلم کے مترادف عمل قرار دیاہے،ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت 18ویں ترمیم کے خاتمے کی سازشوں سے باز آجائے اور اراکین پارلیمنٹ موجودہ حکومت کے آئین مخالف اقدامات کی بھر پور مخالفت کریں ،صدارتی آرڈننس لانے کا مقصد یہی لگتا ہے کہ حکومت 18ویں ترمیم اور پاکستانی آئین کی مخالفت تو نہیں کررہی ہے ؟؟اورکیا صوبائی حکومتیں اس قابل نہیں کہ اپنے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کریں،سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا صوبائی حکومت ان جزائر کو اپنے اختیارات میں نہیں رکھ سکتی ؟؟بیان میں وفاق کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور وفاق سے سوال کیا ہے کہ وفاق اس طرح کے بڑے فیصلے کرنے سے پہلے کیا صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا گیا تھا ؟میڈم ریحانہ بلوچ کاکہنا تھا کہ وفاق کے اس روئیے سے نہ صرف چھوٹے صوبوں میں احساس کمتری پیدا ہوگی بلکہ وفاق کے اس طرح کے اقدامات سے ایک انارکی پھیلے گی،جس سے مستقبل میں صوبوں میں احساس محرومی مزید بڑھنے کا خدشہ ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ اس طرح کے بڑے فیصلے کرنے سے پہلے چھوٹے صوبوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے اور فیصلے کو فوری طورپر واپس لیا جائے۔


Post a Comment

أحدث أقدم