BNC OFFICAL WEBSITE

 بلوچستان صحت کی سہولیات کا فقدان, استحصالی سوچ کی عکاسی ہے۔گودی ریحانہ بلوچ خواتین کی شرح اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ باعث تشویش ہے۔میڈم ریحانہ جالب بلوچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئٹہ(پ۔ر)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوٸٹہ کے خواتین سیکرٹری گودی ریحانہ حبیب جالب بلوچ اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں صحت کی سہولیات کے فقدان میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ،گودی ریحانہ بلوچ نے ایک بیان میں انٹرنیشنل ہیلتھ ورلڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمارپر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے خواتین کی شرح اموات پر قابوپانے او رزچہ و بچہ کی صحت پر خصوصی توجہ دینا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں اور سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت و شمولیت کو یقینی بنا نے سے ہی معاشرہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کل آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے اس لئے ان کے تمام حقوق و اختیارات کی پاسداری کو یقینی بنائے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا بلوچستان میں ماں اور نو زائیدہ بچوں کی شرح اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے،ضروری ہے کہ عورت کو خود مختیار بنانے اور خاندانی منصوبہ بندی کیلئے لائحہ عمل تر تیب دیا جائے۔ صوبے کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے گودی ریحانہ بلوچ نے کہا کہ صوبے کے دور افتادہ علاقوں کی خواتین اس ترقی یافتہ اور تیز رفتار دور میں بھی صحت اور علاج و معالجے کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ 21ویں صدی میں بھی بلوچستان کے لوگ قرون وسطیٰ کے دورمیں رہنے پر مجبورکردئیے گئے ہیں ،صوبے کے عوام کا ہرسطح پر استحصال کیا گیا ہے ،ریحانہ حبیب جالب بلوچ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سمیت ماضی کی کسی بھی حکومت نے صوبے کی ترقی اورعوام کی خوشحالی پر توجہ نہیں دی،یہی وجہ ہے کہ صوبہ پسماندہ رہا اور عوام کی حالت زارانتہائی ناگفتہ بہ ہے،انہوں نے ریاستی اداروں اور حکومتی اہلکاروں کی توجہ صوبے کے پسے ہوئے عوام کی جانب دلاتے ہوئے کہاکہ صوبہ مالی معدنی دولت سے مالا مال ہے لیکن عوام اور علاقوں کو پسماندہ رکھنا ایک استحصالی سوچ کی عکاسی کرتا ہے،جو قابل مذمت عمل ہے۔


Post a Comment

أحدث أقدم