پشین: صحت کے مراکز کو فعال بنانااولین ترجیح ہے، نورخان ترین ایڈووکیٹ
*پشین (بی این سی نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نورخان ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صحت کے مراکز کو فعال بنانااولین ترجیح ہے اگر ہمارے ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر ہوگی تو عوام اسے سراہیں گے اور اگر بہتری اور تبدیلی نہ آئی تو تنقید بھی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے علاقے کلی لوئی علیزئی میں بنیادی مرکز صحت کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا دورے کے دوران وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر نے ہسپتال کے عملے کی غیر حاضری اور اپنے فرائض سے غفلت پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کےنوٹس میں لایا نور خان ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ صحت اور تعلیم ہمارے بنیادی شعبے ہیں تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز میں ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ڈاکٹرز ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں قبل ازین انہوں نے کلی علیزئی میں سیلاب کی وجہ سے ٹوٹے ہوئے پلوں کا دورہ بھی کیا
۔*
