سبی، نقل کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، سیکرٹری ایجوکیشن
*سبی(بی این سی نیوز ) نقل کے خاتمے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے فوری توجہ نہ دی گئی تو آئندہ سالوں میں نوجوانوں میں درخواست لکھنے کی اہلیت بھی نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ایجوکیشن عبدالر ؤف بلوچ نے ریلوے بوائز اور ما ڈل بوائز، غریب آباد گرلز،ہائی سکول سلطان کوٹ، بوائز ہائی سکول تلی میں مڈل اسٹینڈرڈ کے امتحانی سینٹروں اور ما ڈل بوائز سکول کے معائنہ کے موقع پر اساتذہ و طلباء اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ طلباء و طا لبات نقل کرنے کی بجائے اپنی ذہانت اور قابلیت کی بنا پر امتحان دیں تا کہ عملی زندگی میں اپنی قابلیت کی بنا پر اچھی ملا زمت حاصل کرسکیں انہوں کہا کہ دیہی علا قوں میں اساتذہ کی مشکلات کا احساس ہے لیکن تمام مسائل یک دم حل نہیں ہو سکتے اساتذہ ڈیوٹی کی پا بندی کریں انہوں نے کہا کہ موبا ئل فون کے کثرت سے استعمال سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے والدین اپنے بچوں کو مہنگے موبا ئل فون خرید کر دینے کی بجائے انہیں بہترین تعلیم دلا ئیں تا کہ ان کا مستقبل روشن ہو سکے
۔*
