BNC OFFICAL WEBSITE

نجی تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال کیلئے تیاریوں کاآغاز

 نجی تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال کیلئے تیاریوں کاآغاز



*کوئٹہ (بی این سی رپورٹر)نجی تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال کے لئے تیاریوں کاآغاز،اسٹاف کو بھی طلب کرلیاگیا،عمارتوں میں رنگ وروغن اور فرنیچر کی مرمت سمیت دیگر امور نمٹائے جارہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق اکثر نجی تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال کے لئے تیاریوں کاآغاز کردیاگیاہے، عمارتوں پر رنگ وروغن کیاجارہاہے، نئے فرنیچر کاآرڈر دیاگیاہے، اور پرانے کی مرمت کی جارہی ہے، نئے سلیبس کی تیاری اور نئے ایڈمیشنز کے لئے اسٹاف کوطلب کرلیاگیاہے، رواں سال توقع ہے کہ زیادہ داخلے ہونگے، اور طلبا وطالبات کی زیادہ تعداد اسکولوں میں آئے گی۔*

Post a Comment

أحدث أقدم