BNC OFFICAL WEBSITE

وسائل پراختیارکے بغیر محرومی کاخاتمہ ممکن نہیں‘ اے این پی

 وسائل پراختیارکے بغیر محرومی کاخاتمہ ممکن نہیں‘ اے این پی



*قلعہ سیف اللہ(بی این سی نیوز )اے این پی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشتون وطن قدرتی وسائل سے مالا مال ہے مگر پشتونوں کو اپنے وطن کےوسائل پر اختیار حاصل نہیںان وسائل پر اختیار کے بغیر پشتونوں کی محرومی کاخاتمہ ممکن نہیں فکر باچا کی صدسالہ جدوجہد کے دوران مشکلات ومصائب کا سامنا کرتے ہوئے پشتونوں میں علم وہنر کا پر چار کرتے آرہے ہیں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی تحقیقات کر کے ملوث مافیاز کو قرار واقعی سزا دلائی جائے ان خیالات کا اظہاراے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا تحصیل صدر محمد خان کاکڑ ڈپٹی چیئرمین مراد خان کاکڑ انجینئراسد خان کاکڑ ملک صدیق کاکڑ صادق کاکڑ نذیر احمد روز کاکڑ مالک جلال زئی ودیگر نے باتوزئی کلی درگئی میں شمولیتی تقریب سےکرتے ہوئے کیا اس موقع پر نوراللہ پہلوان اسد اللہ امان اللہ رازمحمد عارف نظام الدین رحیم داد فضل احمد کمال خان نصراللہ حیات خان جما ل الدین حمیداللہ سمیت 30 افراد نے شمولیت کااعلان کیا مقررین نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ سیاسی کارکن قبائلی عمائدین نوجوان فکر باچامیں جوق در جوق شمولیت کررہے ہیں مقررین نے کہا کہ اہل علاقہ ان قوتوں کا محاسبہ کریں جنہوں نے عوام سے ووٹ لیا اور اس کے بعدلوگو ں اسی حال پر چھوڑ دیا آج بھی یہاں کے عوام صاف پانی صحت تعلیم ذرائع آمد ورفت کے سہولیات سے محروم ہے 17ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونےو الے پتاو باروزئی ڈیم میں دراڑیں آچکی ہیں ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ صوبے کا تیسرا بڑا ڈیم خطرے سے دو چار ہے اس ڈیم کی تعمیر میں کرپشن کر نیوالوں کا محاسبہ کیا جائے اس موقع پر باتوزئی کلی درگئی میں نئے یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں صدر ماٹک خان جنرل سیکرٹری عبدالرحمن منتخب ہوئے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم