BNC OFFICAL WEBSITE

کاسی قبرستان :منشیات کے عادی افراد نے ڈیرے جما لئے

 کاسی قبرستان :منشیات کے عادی افراد نے ڈیرے جما لئے



*کوئٹہ(بی این سی نیوز ) کوئٹہ کا قدیم کاسی قبرستان جو وسیع و عریض رقبے پر محیط ہے متعلقہ حکام کی عدم توجہی کا شکار ہے ۔قبرستان میں میں مزید قبرو ں کی گنجائش تقریبا"ختم ہو چکی ہے جس کے باعث گورگن پرانی قبروں پر قبریں تیار کر کے بھاری بھرکم رقم بٹور رہے ہیں ۔قبرستان میں جا بجا کوڑا کرکٹ بکھرا پڑا ہے جس سے قبرستان کا تقدس پامال ہو رہا ہے ۔جبکہ مختلف مقامات پر نوجوان کرکٹ اور فٹ بال بھی کھیلتے ہیں جس سے قبروں کی بے حرمتی ہوتی ہے کچھ عرصہ قبل لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف مقامات پر گڑھے کھود دئیے تا کہ کرکٹ اور فٹبال کے میچز نہ ہو سکیں۔ قبرستان میں مختلف مقامات پر اسٹریٹ لائٹس نصب کی گئی تھیں جو غیر فعال ہیں جس کے باعث رات کے اوقات میں تدفین و فاتحہ کیلئے آنے والوں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قبرستان میں جرائم پیشہ عناصر نے بھی ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں منشیات کی خرید و فروخت کے علاوہ منشیات کے عادی افراد نشہ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ یہی جرائم پیشہ عناصر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قبروں پر فاتحہ یا تدفین کیلئے آنے والوں کو لوٹ بھی لیتے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر سے مطالبہ کیا کہ قبرستان میں مستقل بنیادوں پر پولیس چوکی قائم کی جائے اس کے علاوہ صفائی کا مناسب بندوبست اور اسٹریٹ لائٹس روشن کی جائیں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم