ڈی جی ہیلتھ نے موبائل ایمبولینس کی چابیاں پیرا میڈیکس کے چیئرمین کے حوالے کردیں
*کوئٹہ( بی این سی نیوز بلوچستان )آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین غلام حیدر چھلگری کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان قاضی نور نے موبائل ایمبولینس کی چابیاں دیں ا س موقع پر غلام حیدر چھلگری نے ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ قاضی نور کا شکریہ اداکرتےہوئے کہاکہ انہوں نے تحصیل بھاگ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا انہوں نے کہا کہ موبائل ایمبولینس کی فراہمی سے عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میسر آ سکے گی۔*