BNC OFFICAL WEBSITE

پی ٹی آئی کی چار سالہ کارکردگی سیاسی مخالفین تک محدود‘ ن لیگ

 پی ٹی آئی کی چار سالہ کارکردگی سیاسی مخالفین تک محدود‘ ن لیگ



*کوئٹہ(بی این سی نیوز بلوچستان)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،پشین کے صدرسعداللہ خان ترین ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگرنے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ہی خلاف چارج شیٹ پیش کر دی ہے، چارسال ملک کو تباہ کرنے کے بعد کہتے ہیں کہ میرے پاس اختیار نہیں تھا، اگر بے اختیار وزیراعظم تھے تو اقتدار کیوں نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ اگر فیصلے کوئی اور کرتا تھا تو چارسال کرسی پر کیوں براجمان رہے، سابق آرمی چیف کو تاحیات چیف رہنے کی پیشکش کیوں کی، مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر آپ احتساب کا کریڈٹ لیتے رہےکیا آپ بھول گئے ہیں آپ جلسوں میں مخالفین کی گرفتاری کا اعلان کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی نااہلی کا پچھتاوا ہے کیونکہ آپ نے خود تسلیم کیا ہے کہ آپ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ وزیراعظم تھے، آج ملکی حالات کے ذمہ دار بھی عمران خان ہیں جن کی چارسال میں توجہ سیاسی مخالفین تک محدود رہی۔*

Post a Comment

أحدث أقدم