BNC OFFICAL WEBSITE

دکی : عوام جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،پشتونخوامیپ

 دکی:عوام جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،پشتونخوامیپ



*دکی( بی این سی نیوز بلوچستان)دکی میں عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ، صوبائی حکومت کی غیر سنجیدگی کے باعث آج بھی عوام پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، ضلع ہونے کے باوجود کوئی انتظامی اور عوامی دفاتر اور سہولیات میسر نہیں ، ایکسویں صدی میں بھی عوام کو انسانی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رزاق خان ترین ، حاجی رشید ناصر، احمد خان ترین، احمد خان ناصر، منان ناصر، عبداللہ حریفال ، خاکسار لونی ، سیف الدین ، حبیب اللہ اور اسلم خان نے پارٹی ضلع دکی شہر دوم علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام دو نئے ابتدائی یونٹوں کے قیام کے موقع پر اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نئے یونٹوں میں کلی حاجی کریم خان ناصرجس کے سیکرٹری ادریس خان ، سینئر معاون سیکرٹری محمد عمران ،نعیم خان ، طارق خان اور وزیر خان معاونین منتخب ہوئے ، دوسرے یونٹ سیدال خان ناصر کے سیکرٹری محمد قدیر، سینئر معاون سیکرٹری قدیم خان، فرید خان، حسین خان اور نذر محمد معاونین منتخب ہوئے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم