BNC OFFICAL WEBSITE

 جمہوری انداز میں فیصلوں سے ہم بہترین انداز میں آگے بڑھ سکتے ہیں، نواب زہری


*خضدار/ کراچی(بی این سی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع خضدار کے سینئر رہنماؤں پارٹی کے نامزد چیئرمینوں کا ایک مشترکہ اجلاس زیرصدارت چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے منعقد ہوا بڑی تعداد میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے پارٹی امور کے حوالے سے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے اکثریتی رائے سے پارٹی کے سینئر رہنماء حاجی صلاح الدین زہری کو ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے لیے نامزد کر دیا ۔ اجلاس کے شرکاء سے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں نے جمہوری انداز میں ضلع کونسل کے چیئرمین شپ کے لیے پارٹی امیدوار کو نامزد کر کے بہترین فیصلہ کیا ہے جمہوریت پسند پارٹیاں جمہوری انداز میں فیصلے کر کے بہترین انداز میں آگے بڑھ سکتے ہیں میں ایک جمہوریت پسند لیڈر ہون میں نے ہمیشہ اکثریت کے رائے کا احترام کیا ہے پارٹی کے تمام نامزد چیئرمینوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میری کوشش ہوگی کہ گورنمنٹ سے انہیں زیادہ سے زیادہ فنڈز دلواسکون تاکہ وہ اپنے یونین کونسلز میں عوام کی بھر پور انداز میں خدمت کریں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام پیسے ہوئے طبقات کی حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ اگر اللہ پاک نے ایک اور موقع دیا تو بلوچستان کے عوام کی مزید بہتر انداز میں خدمت کریں گے اور بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ پڑھا لکھا صوبہ بنائیں گے یہاں کی عوام کو بہترایجوکیشن صحت کی بہترین سہولیات بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینا میری ترجیحات میں شامل ہیں ۔اجلاس سے پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے قائم مقام صدر قدیر احمد زہری پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری ضلع کونسل کے چیئرمین کیلئے نامزد امیدوار حاجی صلاح الدین زہری وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ میر ذاکر علی باجوئی میر محمد اکبر جتک میرمحمد یعقوب زہری میر جمعہ خان شکرانی میر عبدالرحمن زہری سردار زادہ میر سیف اللہ عمرانی حاجی محمد یسین جتک سردار تاج محمد زہری بابو الہی بخش زہری حاجی عبداللہ آزاد زہری میر عبدالرحمن صالحزء عبدالحمید شیخ حاجی رحمت اللہ زہری پیپلز پارٹی خضدار کے سابق صدر سجاد زیب محمد حسنی میر شہزاد ساسولی نے بھی خطاب کیا


۔*

Post a Comment

أحدث أقدم