BNC OFFICAL WEBSITE

 کوئٹہ: سی ٹی ڈی کے جعلی اہلکار سمیت دو افراد گرفتار


*کوئٹہ۔(بی این سی نیوز )سریاب پولیس نے سی ٹی ڈی کا ملازم ظاہر کرنے والے جعلساز سمیت2 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر کو شکایت ملی تھی کہ سی ٹی ڈی کا ملازم شہریوں کو ہراساں کر کے رقم بٹورتا ہے جس پر ایس پی سریاب ڈویژن راشد زہری اور ڈی ایس پی سریاب سلیم شاہوانی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نےدیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جعلساز ولی محمد کو گرفتار کرلیا جو خود کو سی ٹی ڈی کا ملازم ظاہر کرتا تھا اس کے قبضے سے ایک پسٹل ایک موٹر سائیکل قبضے میں لے لی ایک کارروائی میں مفرور ملزم رحمت اللہ کو گرفتار کرلیا


۔*

Post a Comment

أحدث أقدم