ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ثناء بلوچ
*خاران (بی این سی نیوز )رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہاہےکہ خاران سٹی سمیت گواش اور دیگر یونین کونسلز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معیاری بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ثنا ء بلوچ نے وڈھ تا گواش روڈ کا دورہ کرکے جاری تعمیراتی کام کا کنٹریکٹر اور بی اینڈ آر احکام کے ہمراہ تفصیلی جائز ہ لینے کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر ایکس ای این بی اینڈ آر عادل نصیر غلزئی نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کی پی سی ون کے مطابق تعمیر یقینی بنائیں گے ،روڈ میں مٹریل کی کوئی کمی نہیں بلکہ محکمہ پی ایچ ای کے مین پائپ لائن کی لیکج اور بگ کی وجہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے اس حوالے سے محکمہ پی ایچ ای کو بھی آگاہ کرچکے ہیں وہ بہت جلد اپنے مین لائن کی لیکج کو بند کرینگے اور روڈ کو ازسرنو تعمیر کرکے اہلیان گواش اور عوامی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا ۔ثنا بلوچ نے کہاکہ خاران سٹی سمیت دیگر یونین کونسلز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پی سی ون کے مطابق معیاری تعمیر کو جلدازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گےبلکہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کرنے کمپنی اور کنٹریکٹر کے خلاف سخت ایکشن لیں گے
۔*
