BNC OFFICAL WEBSITE

 آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کی گرفتاری کیخلاف ہرنائی میں شٹرڈاﺅن ہڑتال


ہرنائی (بی این سی نیوز) آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کی گرفتاری کے خلاف ہرنائی میں شٹرڈاﺅن ہڑتال ، احتجاجی ریلی و مظاہرہ ، وکلا برداری کا عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ گرفتار رہنماﺅں کو پوری رہا کرنے اور ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد رفیق ترین کو ہرنائی سے ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کو مزید سخت و سیع کرینگے جمعرات کو گرفتار رہنماﺅں کی گرفتاری کے خلاف پہہ جام ہڑتال کااعلان تفصلات کے مطابق آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ہرنائی کے چیئرمین صدام ترین ، وائس چیئرمین صدام ترین کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی جانب سے 16 ایم پی او کے تحت ہرنائی پولیس نے گرفتارکرکے مچھ جیل منتقل کردیا گیا جس کے خلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ہرنائی نے رہنماﺅں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کااعلان کرتے ہوئے ہرنائی میں شٹرڈاﺅن ہڑتال کااعلان کیا انجمن تاجران نے ایکشن کمیٹی ہرنائی کی اپیل پر ہرنائی شہر میں مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کرکے تمام کاروباری مراکز کو مکمل طورپر بند کردیا اور ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کے خلاف شہر میں احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا کجو ماما چوک پراحتجاجی مظاہرہ کیا ریلی و مظاہرہ میں ہرنائی کے عوام، سول سوسائٹی، انجمن تاجران ،سیاسی جماعتوں ، کاروباری حلقوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ریلی و مظاہرہ کے شرکاءنے ایکشن کمیٹی کے چیئرمین صدام ترین اور ڈپٹی چیئرمین سید یوسف شاہ کی ناروا گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد رفیق ترین کو ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے پی ٹی آئی کے صلاح الدین ترین، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر یاسین ترین ، پی ٹی ایم کے ضلعی رہنما فضل مخلص یار، انجمن تاجران کے ضلعی صدر فاضل خان ترین، السادات پینل کے ضلعی صدر سید ناظر شاہ، پشتونخوا میپ (خوشحال گروپ) کے ضلعی ڈپٹی آرگنائزر حاجی دوران خان، اے این پی کے ضلعی سینئر نائب صدر حاجی ظریف خان ترین، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ضلعی ایگزیکٹو اسد اللہ شاہ اور صدارتی خطاب سید ذاکر شاہ نے کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میروائس شاہ نے سر انجام دئے۔مقررین نے کہا کہ صدام ترین اور سید یوسف شاہ کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی 16 ایم پی او کے تحت بلاجواز ناروا طریقے سے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںدونوں رہنما¶ں کی جلد سے جلد رہائی و بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر گرفتار رہنما¶ں کو رہا نہ کیا گیا تو بروز جمعرات 9 فروری کو ضلع ہرنائی میں مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں تمام مین شاہراہیں بند کرکے آئندہ لائحہ عمل کے تحت احتجاجی تحریک میں مزید توسیع دینگے۔ انہوں نے کہاکہ گرفتاریوں سے ایکشن کمیٹی کو خوفزادہ نہیں کیا جاسکتا ہے نہ ہی ایکشن کمیٹی کو گرفتاری سے ڈرا کر مطالبات سے دستبردار کیا جاسکتا


ہے

Post a Comment

أحدث أقدم