BNC OFFICAL WEBSITE

 *پشتونخوا میپ کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ ، ملک کی موجودہ صورتحال جمہوری قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، محمود اچکزئی*

*کوئٹہ (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی ایگزیکٹوز کا مشترکہ اجلاس پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت ہواجس میں پارٹی کے مختلف امور پر بحث اور فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی ضمنی الیکشن میں حصہ لیگی ،اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں پارٹی پالیسی طے کی گئی جس کی ہدایت اضلاع کو جاری کردی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کی صورتحال نا گفتہ بہ ہوچکی ہے،انتہائی خراب صورتحال ملک کی جمہوری قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، درست بروقت اور صورتحال کے مد نظر فیصلے نہ کئے گئے تو ملک کے بحران مزید گہرے ہوتے جائینگے۔ پاکستان، افغانستان نے ایک دوسرے کے اندورنی معاملات میں مداخلت سے اجتناب کرنا ہوگا، محمودد خان اچکزئی نے حالیہ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو امن دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،پشتونخوا وطن سے دہشتگردی کا خاتمہ ریاست کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری پشتونخوامیپ کا مطالبہ رہا ہے، صحیح خانہ ومردم شماری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور درست مردم شماری ان کے فرائض میں شامل ہے ۔ملک میں پشتونوں کی صحیح مردم شماری نہیں ہوئی اور پشتونوں نے من حیث القوم اس پر توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی مدد کرتے ہوئے مردم شماری میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بدترین بیروزگاری کی روک تھام کیلئے حکومتی منصوبہ بندی ضروری ہے اور اگر حکومت کی جانب سے بروقت منصوبہ بندی نہ کی گئی اور ملک کے دولت مند وںنے کردار ادا نہ کیا تو انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے اور آنے والی صورتحال کا تدارک منصوبہ بندی سے ہی ممکن ہے۔*


Post a Comment

أحدث أقدم