BNC OFFICAL WEBSITE

 بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے دو مرحلوں اور این اے 265پر ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل

 


*کوئٹہ (بی این سی نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے دو مرحلوں اور قومی اسمبلی کے حلقے 265پر ضمنی انتخاب کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہےں۔ خالی نشستوں پر دوبارہ انتخابات 5مارچ جبکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا۔ جبکہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265پر ضمنی الیکشن 16مارچ کو ہوگا اس حوالے سے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ خالی رہنے والی 56یونین کونسلوں جبکہ 2اضلاع حب لسبیلہ اور ایک تحصیل حرمزئی میں مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ 5مارچ کو ہوگی جبکہ32اضلاع کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کا انتخاب آج ہوگا اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 کوئٹہ ٹو کی نشست پر ضمنی انتخاب 16مارچ کو ہوگا جس کے لیے 213پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں ووٹرز کی کل تعداد 404391ہے جس میں مرد ووٹرز 226435جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 177865ہے 16مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے کاسو غذات نامزدگی حاصل کئے گئے جن میں تین سیاسی جماعتوں کے چار امیدواران پشتونخوامیپ کے محمود خان اچکزئی اور ذاکر کاسی جبکہ پیپلز پارٹی کے حاجی علی مدد جتک اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد رضا نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں اور آزار امیدوار بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے صوبائی الیکشن کمشنر کاکہناتھاکہ نوابزددہ حاجی لشکری رئیسانی کی آئینی درخواست کا جائزہ لیا جارہاہے کوئٹہ میں مقامی حکومتوں کے انتخابات جلد کروائے جائےں گے۔اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والے کونسلر حلف لیں گئے،قومی اسمبلی کی نشست این اے 265 کے حکم امتناعی کا معاملہ محکمہ قانون دیکھ رہا ہے۔ ہم کسی بھی حلقے کو خالی نہیں چھوڑ سکتے صوبائی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کمیٹی قائم کی گئی ہے، شہری اور دیہی علاقوں کا تعین کرنے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔مخصوص نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 32 اضلاع، 6 میونسپل کارپوریشن، 43 میونسپل کمیٹی، 790 یونین کونسل، 39 میں الیکشن منعقد ہورہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور تمام مراحل قانون کے مطابق مکمل ہوں گے


۔*

Post a Comment

أحدث أقدم