بلوچستان سے بند ہونیوالی تمام ٹرینوں کو چلایا جائے‘ورکرز
یونین
*کوئٹہ(بی این سی رپورٹر)ریلوے ورکرزیونین اوپن لائن کے زیراہتمام ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی، ٹی ایل اے ملازمین کومستقل کرنے،تفتان ریلوے لائن کو اپ گریڈ، سبی میں ریلوے کی اراضی سے قبضہ ختم کرنے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، اس موقع پر ریلوے ورکرزیونین کے صدرغلام نبی بروہی، لعل جان بلوچ، ظہوراحمد رندودیگر نے کہا کہ وزیراعظم پیکیج کے تحت ملازمین کو مستقل کرنے میں یونین نے اہم کرداراداکیا اور پاکستان ریلوے کے ملازمین نے دن رات محنت کرکے عوام کو سستے سفرکی سہولیات فراہم کررہے ہیں مگرانہیں بروقت تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں جس سے انہیں مالی مشکلات درپیش ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان ریلوے کے ملازمین کو تنخواہیں بروقت ادا ،ٹی ایل اے اسٹاف کو مستقل کیا، شیڈاسٹاف کے پروموشن کا مسئلہ جو عرصہ درازسے تعطل کاشکار ہے کو حل کیا، سبی میں ریلوے کی اراضی سے قبضہ واگزارکرکے وہاں کے ملازمین کو کوارٹرز الاٹ کئے جائیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان سے بندہونے والی تمام ٹرینوں کوفعال کرنے سمیت سکھرایکسپریس کو سبی تک چلایاجائے۔*