BNC OFFICAL WEBSITE

ڈیرہ جمالی کی عدالت میں فائرنگ قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل

 ڈیرہ مراد جمالی کی عدالت میں فائرنگ قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل



*کوئٹہ(بی این سی نیوز )بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امان اللہ کاکڑ چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی قاسم علی گاجیزئی ممبران بار کونسل راحب خان بلیدی اور ایوب ترین نے ڈیرہ مراد جمالی میں عدالت کے احاطے میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ بلوچستان میں عدالت کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ آج کا نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار یہ واقعات رونما ہوچکے ہیں نصیر آباد پولیس کے ناقص کاگردگی اور پولیس کے اندر بڑھتی کرپشن سے مسلح افراد باآسانی عدالت میں آتے ہیں بیان میں کہاگیاہےکہ سوال یہ ہےمسلح افراد عدالت کے اندر کیسے آئے ہیں اس قسم کے واقعات سے بلوچستان کے وکلاء عدم تحفظ کا شکار ہیں آئے روز مسلح بااثر افراد عدالت کے احاطے میں اسلحہ لیکر آتے ہیں نصیر آباد ریجن پولیس بااثر وڈیروں کے زیر اثر ہے پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ بھی ان کی مرضی سے ہوتی ہے ریجن میں جوئے کے اڈے منشیات کا کاروبار بھی پولیس کی سرپرستی میں ہورہا ہے بیان میں مطالبہ کیاگیاہےکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فوری طور پر بلوچستان کے عدالتوں میں اس طرح کے واقعات کا نوٹس لیں اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم