*بلدیاتی نمائندے عوام کے اعتماد پرپورااترینگے‘ نصراللہ زیرے*
*کوئٹہ (بی این سی نیوز ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر ایم پی اے نصراللہ خان زیرے صوبائی سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی نے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں میونسپل کمیٹیوں، ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسل کیلئے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے کامیاب امیدواروں کومبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ نومنتخب نمائندے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اورمسائل کے حل کیلئے دن رات محنت کرینگے بیان میں میونسپل کمیٹیوں قلعہ سیف اللہ کےچیئرمین سید اکبر کاکڑ، مسلم باغ کے چیئرمین سردار آصف سرگڑھ، زیارت کے ڈپٹی چیئرمین باز محمد کاکڑ سمیت دیگر کومبارک بادی گئی ہے۔*
