BNC OFFICAL WEBSITE

شاہرگ کوئلہ کانوں میں حادثات ایک مزدور جاں بحق 5 زخمی

 شاہرگ کی کوئلہ کانوں میں حادثات ایک مزدور جاں بحق 5


زخمی


*ہرنائی ( بی این سی نیوز )شاہرگ کی دوکوئلہ کانوں میں حادثات کے نتیجے میں مزدورجاں بحق جبکہ چارکانکن زخمی ہوگئے تفصیلات کےمطابق شاہرگ تورہ شاہ کول مائن ایریا میںٹھیکیدار شیر محمد ترین کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن شاہ ولید ولد انور بیگ سواتی جاں بحق جبکہ چار مزدور شہزاد‘ شہاب ‘ نورمحمد اور خیال محمد زخمی ہوگئےزخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ میں طبی امداد دینے کے بعدمزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جبکہ مائنز انسپکٹر شاہرگ نے موقع پر پہنچ کر کول مائن کوسیکشن 92 کے تحت لیز کو سیل کردیادریں اثناءشاہرگ میں پیٹی ٹھیکیدار امان اللہ کی پی ایم ڈی سی کول مائنز ایریا کان نمبر94میں مٹی کاتودہ گرنے سے کانکن آغا محمد ولد دوست محمدسکنہ افغانستان شدیدزخمی ہوگیا زخمی کوطبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم